شملہ ۔ 29 ۔ اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہماچل پردیش کے چمبا ضلع میں آج زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.4 ریکارڈ کی گئی ۔ سرکاری اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ زلزلے کے جھٹکے دن میں 11.31 بجے کے قریب محسوس کئے گئے ۔ جس کا مبدا ضلع کے شمال مشرق میں 5 کیلو میٹر کے فاصلہ پر بتایا گیا ہے ۔