ہماچل کی چوٹیوں پر برفباری ،سیاحوں کی تعداد میں اضافہ

   

شملہ : ہماچل پردیش کے قبائلی علاقوں میں برف باری کی وجہ سے پوری ریاست شدید سردی کی زد میں ہے ، اس درمیان نئے سال کا جشن منانے آنے والے سیاحوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے ۔کرسمس اور نئے سال کی وجہ سے ضلع لاہول اسپتی میں سیاحوں کی آمد و رفت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ اب تک کُل ملاکر 19383 گاڑیاں اٹل ٹنل روہتانگ سے ضلع لاہول اسپتی کی طرف جا چکی ہیں۔ ان گاڑیوں میں ریاست اور باہر کے سیاحوں کی بڑی تعداد موجود ہے ۔