ہمایوں نگر پولیس حدود میں سی سی کیمروں کا افتتاح ، سٹی پولیس کمشنر کا خطاب

   

حیدرآباد /16 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) عوام کے چہروں پر مسکراہٹ پولیس کی کامیاب کارکردگی کا ضامن ہے ۔ اور پولیس کو اس وقت تک ا طمینان حاصل نہیں ہوتا جب تک عوام کو راحت فراہم نہ کی جائے ۔ ان خیالات کا اظہار سٹی پولیس کمشنر مسٹر انجی کمار نے کیا ۔ جو آج یہاں لنگر حوض میں ایک پروگرام سے مخاطب تھے ۔ انہوں نے ہمایوں نگر اور لنگر حوض پولیس اسٹیشن حدود میں 88 سی سی ٹی وی کیمروں کا افتتاح کیا ۔ کمشنر نے اس پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی ۔ اس موقع پر کمشنر پولیس نے ویسٹ زون پولیس کے اقدامات کی ستائش کی اور کہا کہ سی سی ٹی وی کیمرے سماج میں بہترین خوشگوار اور محفوظ ماحول کو یقنی بنانے میں مددگار ثابت ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سی سی ٹی وی کیمرہ ایک سو پولیس ملازمین کے برابر ہے ۔ ہمایوں نگر اور لنگر حوض حدود میں 40 سی سی ٹی وی کیمرے کمیونٹی اور 32 کیمرے نینوسائنم کے تحت اور16 کیمرے نینو سائتم کے تحت ہمایوں نگر حدود میں نصب کئے گئے ۔