ہمیر پور: اتر پردیش میں دالوں کا کٹورا مانے جانے والے بندیل کھنڈ خطہ میں اس سال خریف کی فصل میں اُڑد، مونگ اور تل کی 70 فیصد فصلیں بارش کی وجہ سے تباہ ہو گئی ہیں۔جس کی وجہ سے ہمیر پور ضلع میں کم از کم 50 ہزار ہیکٹر پر دالوں کی فصلیں تباہ ہونے سے تقریباً 8 ہزار کسان متاثر ہوئے ہیں۔ فصل بیمہ کمپنی نے فصل کے نقصان کے سروے کا کام مکمل کر لیا ہے ۔ انشورنس کمپنی نے فی الحال 19 کروڑ روپے کے فصل کے نقصان کا دعویٰ کیا ہے ۔