ہمیں اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت: دھرمیندر پردھان

   

نئی دہلی: تعلیم اور ہنرمندی کے فروغ کے مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے آج کہا کہ ہمیں اگلے 3 برسوں میں 25 لاکھ ٹرینرز تیار کرنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس ڈی ای کے تحت تربیتی ادارے موثر ٹرینرز تیار کرنے کی ہماری کوششوں میں اہمیت کے حامل ہوں گے جو آئندہ نسل کی افرادی قوت کو تیار کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔ پردھان نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کو ہنرمندی کا مرکز بنانے کا تصور پیش کیا ہے ۔ انہوں نے ہمارے ہنر مندی کے ماحولیاتی نظام کی ازسر نو طریقے سے شبیہ بہتر بنانے اور ہندوستان کو دنیا کی ہنر مندی کی راجدھانی بنانے کی سمت میں ایک نیانظریہ پیش کرنے کے لیے وسیع تر اختراعات، ادارہ جاتی اصلاحات، نئے خیالات، بین الاقوامی تعاون اور ٹیکنالوجی کو مستحکم کرنے پر زور دیا۔ یہاں ہنر مندی کے فروغ اور انترپرینیورشپ کے تحت تربیتی اداروں کی شبیہ بہتر بنانے سے متعلق غوروفکر کے اجلاس میں شرکت کی ۔