ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کردینا چاہیئےامریکی کانگریس اینڈی اوگلز کی زہرافشانی

   

واشنگٹن : امریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے فلسطینیوں سے متعلق حددرجہ دشمنی ظاہر کی ہے۔غزہ میں فلسطینی بچوں کی ہلاکت کے سوال پرامریکی رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز نے انتہا پسندانہ جواب دیا ہے۔اینڈی اوگلز نے جواب میں کہا ہے کہ ہمیں غزہ میں سب کو ہلاک کر دینا چاہیے۔امریکی رکنِ کانگریس کے اس انتہا پسندانہ بیان پر مسلمانوں، ڈیموکریٹس اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔امریکن مسلم ایڈوائزری کونسل کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اینڈی اوگلز کا یہ بیان تمام فلسطینی عوام کو ختم کرنے کے مترادف ہے۔ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا ہے کہ رکنِ کانگریس اینڈی اوگلز کا بیان ظاہر کرتا ہے کہ امریکی صدر، کابینہ و کانگریس سب جنگی مجرم ہیں۔