ہمیں ہماری تہذیب پر چلنے دیا جائے، مسکان خان

   

بنگلورو ۔ کرناٹک میں ہندو انتہاپسندوں کی جانب سے ہراسانی کا نشانہ بننے والی مسکان خان کا کہنا ہے کہ ہرمذہب میں آزادی ہے ہمیں ہماری تہذیب پر چلنے دیا جائے۔ تفصیلات کے مطابق مسکان خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کہ جب کسی کا حق چھینا جائے تو اسے چاہئے کہ وہ اس کیخلاف آوازبلند کرے۔ مسکان خان کا کہنا تھا کہ میں اپنا اسائنمنٹ جمع کروانے کالج جارہی تھی کہ دروازے پرسارے لڑکے جمع ہوگئے اور انہوں نے مجھے داخل ہونے سے روک کر کہا کہ پہلے حجاب ہٹاؤ اور پھر اندر جاؤ۔ انہوں نے کہا کہ جب میں کسی طرح کالج میں داخل ہوئی تو لگا یہ ہجوم مجھ پر حملہ کرنے والا ہے مگر کالج اسٹاف اور طلبہ نے تحفظ دیا۔ ادھرسوشل میڈیا پر مسکان شیرنی اور حجاب روٹاپ ٹرینڈ کررہے ہیں۔ مڈڈے آن لائن نے مسکان کی گفتگو شیرکی تو جوسی ولیم نے مسکان کوجرات اور بہادری کی علامت قراردیا۔