ہم اسمبلی او رلوک سبھا انتخابات کے سی آر کی بی آر ایس پارٹی کے ساتھ ملکر لڑیں گے۔ کمارا سوامی

,

   

کمارا سوامی نے کہاکہ جے ڈی ایس اور ٹی آرایس پارٹیاں کو فطری اتحاد شروع سے ہی ہے۔
حیدرآباد۔ جے ڈی ایس لیڈراو رسابق چیف منسٹر ایچ ڈی کماراسوامی نے کہاکہ سکیولر جنتا دل سرگرمی کے ساتھ چندرشیکھر راؤ کی بھارت راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) کے ساتھ ملکر کر اگلا لوک سبھا اوراسمبلی الیکشن لڑیگی۔

تلنگانہ راشٹریہ سمیتی پارٹی کو بھارتیہ راشٹریہ سمیتی (بی آر ایس) میں تبدیل کرنے کے متعلق حیدرآباد میں منعقدہ ایک تقریب میں شرکت کے بعد بنگلورو روانگی سے قبل میڈیاسے یہاں پر بات چیت کے دوران یہ بات کہی ہے۔

کمارا سوامی نے کہاکہ ”جے ڈی ایس اور ٹی آر ایس پارٹیاں شروعات سے ہی فطری طور پر ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔دونوں باہمی اعتماد کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ اب ہماری پارٹی ٹی آر ایس کے قومی پارٹی جس کا نام بی آر ایس ہے میں تبدیل ہونے کا خیر مقدم کرتی ہے۔

انے والے دنوں میں ہم کے چندرشیکھر راؤ کے ساتھ ملکر کام کریں گے“۔انہوں نے کہاکہ جے ڈی ایس اور بی آر ایس پارٹیاں 2023کے اسمبلی الیکشن اور 2024کے لوک سبھا الیکشن میں ساتھ ملکر کام کریں گے۔

بی جے پی کانگریس مکت سیاسی ماحول بشمول کیرالا‘ تاملناڈو‘ تلنگانہ اور آندھرا پردیش کے ساتھ۔انہوں نے کہاکہ ”چندرشیکھر راؤ اورمیں نے بھی فیصلہ کیاہے کہ ایسے ہی حالات کرناٹک میں لائیں۔ ہم اس پر کام کریں گے“۔

انہوں نے کہاکہ دونوں ہی پارٹیاں کرناٹک میں اگلے اسمبلی انتخابات کے بعدبھاری اکثریت والی حکومت بغیر کانگریس اور بی جے پی کے لانے کے لئے سخت محنت کریں گے“۔

انہوں نے مزیدکہاکہ ”کرناٹک بھی قومی سیاست میں ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھرے گا۔ ہم دونوں نے کرناٹک میں کنڈی عوام کے احترام والی حکومت لانے کے متعلق تبادلہ خیال کیاہے۔ آج کا پروگرام اس کا ایک پلیٹ فارم تھا‘۔

کماراسوامی نے کہاکہ ایک مضبوط قیادت کے ساتھ کے سی آر نے تلنگانہ کی عوام کو ریاست تلنگانہ حاصل کرنے کے لئے متحدکیاہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ ”بعدازاں انہوں نے موافق عوام پروگرام اپنے ایڈمنسٹریشن کے دوران لائے ہیں۔ انہوں نے انقلابی پروگرام جیسے ”رعیتو بندھو“ اور”دلت بندھو“ لائے ہیں اور حال ہی میں ہر شہری کی رسائی کے لئے پروگراموں کوترتیب دیاہے۔

جے ڈی ایس نے بھی کرناٹک میں ایسا ہی کیا ہے۔ اسی طرح کے موافق عوام پروگراموں کو تلنگانہ میں نافذ کیاجائے گا“۔