ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے :ترکیہ

   

انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ” ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو کبھی بھی لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے “۔ صدر ایردوان نے دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دبئی میں منعقدہ ‘عالمی حکومتوں کے سربراہی اجلاس’ میں شرکت کی اور اجلاس سے خطاب کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ “اسرائیل اپنے آپ کو قانون سے بالا خیال کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ بیسیوں سالوں سے قبضے ، تباہی اور قتل عام کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے “۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ہمارے علاقے کے امن وامان اور رفاح و اقتصادی ترقی کا راستہ فلسطینی حکومت کے قیام سے گزرتا ہے ۔ اگر اسرائیل پائیدار امن کا خواہش مند ہے تو اسے وسعت پسندی سے باز آنا اور 1967 کی سرحدوں میں آزاد فلسطینی حکومت کو تسلیم کرنا ہو گا”۔ انہوں نے کہا ہے کہ “1967 کی سرحدوں میں، مشرقی القدس کے دارالحکومت والی ، خود مختار اور جغرافیائی سالمیت کی حامل فلسطینی حکومت کے قیام کے بغیر جو بھی قدم اٹھا گیا ادھورا رہے گا۔ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کو ہرگز لاوارث، بے یارومددگار اور تنہا نہیں چھوڑیں گے “۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ “میں نہایت افسوس سے کہتا ہوں کہ حالیہ دنوں میں، فلسطینی مہاجرین کے لئے اقوام متحدہ ایجنسی، یو این آر ڈبلیو اے کے اعتبار پر شدید حملے کئے جا رہے ہیں۔

ترکیہ: اردغان۔دبیبہ ملاقات
انقرہ : ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان دورہ متحدہ عرب امارات کے دوران دو طرفہ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس دائرہ کار میں انہوں نے لیبیا قومی اتحاد حکومت کے وزیر اعظم عبدالحمید دبیبہ کے ساتھ بند کمرے کی ملاقات کی ہے ۔ ترکیہ صدارتی محکمہ اطلاعات کے جاری کردہ بیان کے مطابق مذاکرات میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ، لیبیا کے اتحاد و سالمیت کو مقّدم رکھتا ہے ۔ ہم، لیبیا قومی اتحاد حکومت کی جائز حیثیت کو نقصان پہنچائے بغیر شروع کئے جانے والے ڈائیلاگ مرحلے کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہیں۔ صدر ایردوان نے کہا ہے کہ ترکیہ، مسئلہ لیبیا کے دائمی و پائیدار حل کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ اس کے علاوہ ترکیہ، علاقائی امن و استحکام کی یقین دہانی کے لئے بھی کردار ادا کرنا جاری رکھے گا۔