ہم ترکیہ کے ممنون ہیں : امریکہ

   

واشنگٹن : امریکہ نے کہا ہے کہ “ہم، حالِ حاضر کے ہنگامی ترین مسائل میں سے اکثر کو مرکزِ توجہ بنانے میں ادا کردہ کردار پر، ترکیہ کے ممنونِ احسان ہیں”۔امریکہ وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ صدر جو بائڈن ترکیہ کو ایف۔16 طیاروں کی فروخت کے حامی ہیں اور ترکیہ کے پاس موجود ایف۔16 کی جدت کی ضرورت پر یقین رکھتے ہیں۔ اس موضوع پر ہم کانگریس میں اپنے مخاطبین کے ساتھ مل کر کام کرنا جاری رکھیں گے۔انہوں نے نیٹو میں ترکیہ کے اہم کردار کا ذکر کیا۔