ہم تیل کے بدلے ’’ڈیٹا‘‘ برآمد کریں گے : سعودی وزیر

   

ریا: سعودی وزیر مالیات محمد الجدعان کا کہنا ہے کہ مملکت میں ڈیٹا مراکز کے ساتھ سفارت خانوں جیسا معاملہ کیا جائے گا اور ہم تیل کے بدلے ’’ڈیٹا‘‘ برآمد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ الجدعان کے مطابق ڈیٹا مراکز کو دیگر ممالک منتقل کرنے کے حوالے سے امریکیوں اور یورپیوں کو اہم ڈیٹا کی حفاظت کے حوالے سے تشویش ہے۔ ہم اس وقت اس مسئلہ کیلئے ایک ریگولیٹری فریم ورک وضع کرنے پر کام کر رہے ہیں جہاں سعودی عرب میں ڈیٹا مراکز کے ساتھ سفارتخانوں جیسا معاملہ کیا جائے گا تا کہ وہ مکمل طور پر محفوظ ہوں۔ سعودی وزیر نے واضح کیاتیل کی برآمد کے بدلے ہم ڈیٹا برآمد کریں گے۔