ہم جنس پرستوں کی شادی پردرخواستیں خارج

   

نئی دہلی :سپریم کورٹ نے ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کرنے والے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی درخواستوں کو خارج کر دیا ہے ۔جسٹس بی آر گوائی، سوریہ کانت، بی وی ناگرتنا، پی ایس نرسمہا اور دیپانکر دتہ کی آئینی بنچ نے یہ کہتے ہوئے کہ انہیں اپنے سابقہ فیصلے میں ریکارڈ پر کوئی غلطی نظر نہیں آئی، نظرثانی کرنے سے انکار کردیا۔درخواستوں میں سپریم کورٹ کی ہم جنس پرستوں کی شادی کو قانونی حیثیت دینے سے انکار کرنے والے 17 اکتوبر 2023 کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا گیا تھا ۔