ہم سب ساتھ مل کر کام کریں گے :گہلوٹ

   

جیسلمیر:راجستھان کے وزیراعلیٰ اشوک گہلوٹ نے کہا ہے کہ اب تک چلنے والا معاملہ اب ختم ہوچکا ہے اور ہم سب مل کر کام کریں گے ۔مسٹر اشوک گہلوٹ نے آج صحافیوں سے بات چیت میں سچن پائلٹ کے باغی بننے کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر کہا کہ اب یہ معاملہ ختم ہوچکا ہے اور ہم سب مل کر کام کریں گے ۔ یہ معاملہ بھول جانے اور معاف کرنے کی حالت میں ہے ۔ جہاں تک ہمارے کانگریس اراکین اسمبلی کے سچن پائلٹ گروپ کے ایم ایل اے کے تعلقات میں جو ناراضگی ہے، اس ناراضگی کو بھی دور کیا جائے گا۔ انہیں سمجھایا جائے گا، ویسے ان کی ناراضگی واجب ہے ، ایک ماہ تک جمہوریت بچانے کے لیے گھر خاندان سے دور رہے ۔انہوں نے کہا کہ اراکین اسمبلی کو سمجھایا گیا ہے کہ ملک ،ریاست اور ریاستی باشندوں و جمہوریت کو بچانے کے لیے ہمیں بعض مرتبہ بہت کچھ برداشت کرنا بھی پڑتا ہے ۔ہم سب آپس میں مل کر کام کریں گے ۔