’ہم سب لیڈی ڈائینا کے بہت بڑے فیان ہیں‘

,

   

برطانوی پرنس ولیم سے پاکستانی اسکولی طالبات کی بات چیت
اسلام آباد ۔ 15 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی شریک حیات پرنس کیٹ مڈلٹن پاکستان کے دورہ کے دوسرے دن منگل کو اسلام آاباد کے ایک اسکول میں بچوں سے ملاقات اور بات چیت کے خوشگوار لمحے گذارے۔ اس موقع پر ایک طالبہ نے پرنس ولیم سے کہا کہ وہ اور دیگر ہم جماعت طالبات برطانوی شہزادہ کی والدہ آنجہانی ڈائنا کو بہت زیادہ چاہتے ہیں۔ اس بات پر پرنس ولیم نے اپنی بے پناہ خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ میں خود میری والدہ کا بہت بڑا فیان ہوں‘‘۔ انہوں نے طالبات کو یاد دلایا کہ ’’وہ (ڈائنا) تین مرتبہ یہاں کا دورہ کرچکے ہیں۔ اس وقت میں بہت چھوٹا تھا۔ میں پہلی مرتبہ آیا ہوں۔ آپ سے ملاقات پر کافی خوشی ہوئی‘‘۔