ہم غزہ اور فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں: عمران خان

   

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے فلسطین میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ‘میں وزیراعظم پاکستان ہوں اور ہم غزہ و فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں’۔عمران خان نے مشہور امریکی مصنف، ماہر لسانیات و سماجیات نوم چومسکی کی ‘فری فلسطین’ سے متعلق ایک تحریر کا خاکہ بھی شیئر کیا۔نوم چومسکی نے فلسطینیوں کے حق میں اسرائیل کو مخاطب کرکے کہا کہ ‘تم مجھ سے پانی چھین لو، میرے زیتون کے درخت نذر آتش کرو، میرے گھر کو تباہ کرو، مجھ سے میری ملازمت چھین لو، میری زمینوں پر قبضہ کرلو، میرے والد کو پابند سلاسل کردو، میری ماں کو قتل کردو، میرے ملک پر بمباری کرو، ہم سب کو بھوکا رکھو اور ہماری تذلیل کرو اور اس کے باوجود مجھے قصور وار ٹھہراؤ کہ میں نے جوابی کارروائی میں راکٹ فائر کیا’۔کولمبیا یونیورسٹی میں شعبہ انگریزی کے پروفیسر ایڈورڈ ڈبلیو کے مطابق نوم چومسکی ایک یہودی ہیں اور اسرائیل اور مشرق وسطیٰ کی سیاست پر بہت کچھ لکھ چکے ہیں۔’چومسکی اور فلسطین کا سوال’ نامی تحقیقی مکالے میں محقق ایڈورڈ ڈبلیو لکھتے ہیں کہ نوم چومسکی یہودیت سے بہت آگے نکل چکے ہیں اور اسرائیل سے جس نفرت کا اظہار کرتے ہیں وہ صرف ایک یہودی ہی کرسکتا ہے۔نوم چومسکی 100 سے زائد کتابوں کے منصف ہیں اور 336 صفحات پر مشمل ‘دنیا کس طرح کام کرتی ہے’ ان کی شہر آفاق تصنیف ہے۔