ہم مغربی ممالک کی طرف سے جواب کے منتظر:روس

   

ماسکو : روس کے وزیر خارجہ سرگے لاوروف نے کہا ہے کہ ہم مغربی ممالک کی طرف سے، یورپی سلامتی و تعاون کمیٹی ‘ او ایس سی ای’ کی سکیورٹی ذمہ داریوں کے بارے میں، جواب کے منتظر ہیں۔ روس وزارت خارجہ کی انٹر نیٹ سائٹ سے لاوروف کی طرف سے مغربی ممالک کو ارسال کردہ مراسلہ شائع کیا گیا ہے۔مراسلہ میں لاوروف نے کہا ہے کہ روس کی سرحدوں کے قریب فوجی و سیاسی تناو میں اضافہ پر ہمیں تشویش کا سامنا ہے۔ اسی وجہ سے ہم نے 15 دسمبر 2021 کو امریکہ اور ناٹوکو متعدد سکیورٹی ضمانتوں کی تجاویز پر مبنی دوسمجھوتوں کے مسوّدے ارسال کئے تھے۔لاوروف نے، امریکہ اور ناٹوکی طرف سے ان تجاویز کے تحریری جواب کی طرف توجہ مبذول کروائی اور کہا ہے کہ “امریکہ اور نیٹو کے جوابات، یورپ بھر میں سلامتی کی بنیاد کی حیثیت کے حامل اصول یعنی مساوی اور ناقابل تقسیم سلامتی کے معاملے میں، متضاد نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ بات چیت کی صورت میں فیصلہ کن خصائص کا حامل ہونے کی وجہ سے، ہم، اس موضوع کی وضاحت کو ضروری خیال کرتے ہیں”۔ لاوروف نے کہا ہے کہ 1999 میں استنبول میں اور 2010 میں آستانہ میں منعقدہ او ایس سی ای سربراہی اجلاسوں کی دستاویزات میں، ناقابلِ تقسیم سلامتی کے بارے میں، رکن ممالک کے بنیادی حقوق اور ذمہ داریوں کو جگہ دی گئی ہے۔ مغربی ممالک اپنی ضرورت کے عناصر کا انتخاب کرتے ہیں۔ یعنی حکومتوں کے، اتحاد کے، آزادانہ انتخاب کے حق کو صرف اور صرف اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے استعمال کر رہے ہیں یہی نہیں بلکہ ان ممالک کے حالات کے مطابق شرمناک شکل میں اقدامات کر رہے ہیں۔