ہم نے بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم میں بھی ترکی کو خود کفیل کر دیا ہے: اردغان

   

انقرہ : صدر اردغان نے دارالحکومت انقرہ میں منعقدہ
MKE
کے بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن پروگرام میں ویڈیو پیغام کے ذریعے شرکت کی۔پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ آج ترکی کی دفاعی صنعت کے حوالے سے ایک تاریخی دن ہے۔ اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم بحری بیڑوں کا ایک ناگزیر حصہ ہے۔ جنگی بحری جہازوں کی طاقت شمار کیا جانے والا یہ اسلحہ سسٹم دوران جنگ نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔صدر ایردوان نے کہا ہے کہ بحیثیت ترکی ہم نے، دفاعی صنعت کو مقامی بنانے کی کوششوں میں، تقریباً ایک سال قبل، بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم کی تیاری کا ہدف بھی شامل کیا اور دیگر شعبوں کی طرح بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن کے معاملے میں بھی ترکی کو خود کفیل بنا دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ” ترکی اپنے تیار کردہ بحری اینٹی ائیر کرافٹ گن سسٹم کے ساتھ یہ اسلحہ بنانے والے گنے چُںے ممالک کی صف میں شامل ہو گیا ہے-