ہندنژاد روپالی دیسائی امریکی ’نائنتھ سرکٹ عدالت کی جج مقرر

   

واشنگٹن: امریکی سینیٹ (ایوان بالا) نے ہندوستانی نژاد امریکی وکیل روپالی ایچ دیسائی کی کورٹ آف اپیلز فار نائنتھ سرکٹ میں تقرری کی تصدیق کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وہ اس طاقتور عدالت میں جج کے طور پر تعینات ہونے والی جنوبی ایشیائی نژاد پہلی جج بن گئی ہیں۔ڈیموکریٹک اور ریپبلکن دونوں جماعتوں کے 67 امریکی قانون سازوں نے دیسائی کے حق میں ووٹ دیا جبکہ 29 ارکان نے ان کے خلاف ووٹ دیا۔ نائنتھ سرکٹ کا صدر دفتر سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہے۔ یہ ملک کی 13 اپیل عدالتوں میں سب سے بڑی عدالت ہے۔