لکھنؤ : اتر پردیش میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک 25 سالہ مسلمان شخص کو گولی مار کر قتل کردیاجبکہ ایک کو زخمی کر دیا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق اترپردیش کے شہر تاج میں محمد گلفام نامی مسلمان شخص کو اس وقت گولیاں ماری گئیں جب وہ اپنا ریستوران بند کررہا تھا۔ فائرنگ سے گلفام کا رشتہ دار سیف علی زخمی ہو گیا۔ واقعہ کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے۔ ہند و گائو رکھشائوں نے اسکی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نے یہ کارروائی پہلگام واقعہ کے ردعمل میں کی ہے۔ ویڈیو میں ہندو تواغنڈوںکو جئے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے بھی دکھا یا گیا ہے۔