ہندوستانیوں کو ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کرنے کا مشورہ

   

نئی دہلی: حکومت نے ملک کے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ موجودہ حالات کے پیش نظر ایران اور اسرائیل کا سفر نہ کریں اور جو لوگ وہاں پہلے سے موجود ہیں وہ احتیاط برتیں۔ ایک ایڈوائزری میں وزارت خارجہ نے کہا کہ خطے کی صورتحال کے پیش نظر تمام ہندوستانیوں کو مشورہ ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک ایران یا اسرائیل کا سفر نہ کریں۔جو لوگ فی الحال ایران یا اسرائیل میں مقیم ہیں وہ بہت احتیاط سے کام لیں۔