ہندوستانیوں کو لانے اسٹراٹیجک پلان ضروری : راہول

   

نئی دہلی : جنگ زدہ یوکرین میں ایک ہندوستانی طالب علم کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کانگریس کے سابق صدر راہول گاندھی نے منگل کو کہا کہ حکومت کو ہندوستانی شہریوں کو وہاں سے نکالنے کے لیے ایک اسٹراٹیجک منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے ٹویٹ کیا کہ یوکرین میں ہندوستانی طالب علم نوین کی جان کے نقصان کی افسوسناک خبر۔ ان کے اہل خانہ اور دوستوں سے میری گہری تعزیت۔راہول گاندھی نے کہاکہ میں اس نکتے کا اعادہ کرتا ہوں کہ حکومت ہند کو ہندوستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء کیلئے ایک اسٹرٹیجک منصوبہ بنانے کی ضرورت ہے، ہر منٹ قیمتی ہے۔کانگریس کے چیف ترجمان رندیپ سرجے والا نے کہا کہ مودی جی، آپ کرناٹک کے اس خاندان کو کیا کہیں گے جنہوں نے آپ کی حکومت کی بے حسی کی وجہ سے اپنا بچہ کھو دیا؟یوکرین کی جنگ کے درمیان 20 ہزار ہندوستانیوں کی جانیں ہر لمحہ خطرے میں ہیں اور آپ یہ سب کرنے میں لگے ہوئے ہیں؟ ہزاروں بچوں کو بحفاظت لانا کس کی ذمہ داری ہے؟۔جنگ زدہ یوکرین کے کھارکیو شہر میں منگل کی صبح گولہ باری سے ایک ہندوستانی طالب علم ہلاک ہوگیا۔