ہندوستانی بحری جہاز ہماری بحری مشقوںکی جاسوسی کے مرتکب : پاکستان

   

اسلام آباد: پاک بحریہ ان دنوں اپنی مشقوں میں مصروف ہے۔ یہ مشقیں ‘ سیز پارک2024 ‘ کے نام سے کریک کے علاقوں میں صوبہ سندھ اور صوبہ بلوچستان کے ساتھ سمندر میں جاری ہیں۔ پاکستان آرمی کے ترجمان ادارے ‘ آئی ایس پی آر ‘ نے ایک بیان میں جمعرات کے روز کہا ہے ‘ پاک بحریہ نے پڑوسی ملک ہندوستان کی طرف سے ایک جہاز کو جاری مشقوں کی جاسوسی کرنے کی کوشش کرتے دیکھا ہے۔’آئی ایس پی آر کی طرف سے یہ بیان ایڈمرل پاک بحریہ نوید اشرف کے مشقین دیکھنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس سے پہلے ایڈمرل نوید اشرف نے ‘ سیز پارک’ مشقوں کا معائنہ کیا اور مشقوں میں مصروف اہلکاروں سے ملاقات کی۔ پاک بحریہ کی مشقیں ہر دو سال بعد منعقد کی جاتی ہیں تاکہ امن اور جنگ دونوں کیلئے اپنی تیاری مکمل رکھی جائیاور فورس کو متحرک رکھا جائے۔آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے’ مشقوں کے دوران سمندر میں پی این وارشپس اور جنگی طیاروں کے علاوہ ہندوستانی بحریہ کی سب میرینز بھی دیکھی گئیں جو پاک بحریہ کی مشقوں کی جاسوسی میں مصروف تھے۔ صورت حال کے پیش نظر پاک بحریہ نے تمام ضروری اقدامات کیے۔واضح رہے پاکستان اور ہندوستان دونوں پڑوسی جوہری ملک ہیں اور باہم تین جنگیں بھی لڑ چکے ہیں۔ دونوں کا مسئلہ کشمیر کے علاوہ سرکریک کے ایشو پر بھی باہمی تنازعہ موجود ہے۔ ہندوستانی بحریہ کے حاضر سروس افسر کلبھوشن یادیو پاکستان میں جاسوسی اور پاکستان میں دہشت گردی کے جرم میں گرفتار ہیں۔