مودی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ”جب کوئی اچھاکام ہورہا ہو تو ”کالا ٹیکہ“ لگانے کی روایت ہے‘ اس لئے جب بہت ساری اچھی چیزیں ہورہی ہیں‘ کچھ لوگوں نے اس ”کالا ٹیکہ“کو لگانے کی ذمہ داری لی ہے“۔
نئی دہلی۔ وزیراعظم نریندر مودی نے کہاکہ ہندوستانی جمہوریت او راس کے اداروں کی کامیابی سے کچھ لوگو ں کو تکلیف ہورہی ہے اور یہی وجہہ ہے وہ اس پر حملہ کررہے ہیں‘ کانگریس لیڈر پر ان کے ملک میں جمہوریت کی زبوں پر دئے جانے والے بیانات پر یہ ایک ہلکا سے طنز تھا۔
انہوں نے انڈیاٹوڈے کانکلیو میں کہاکہ جب ملک میں اعتماد او رعزم بھر پور پید ا ہوا ہے اور دنیا کے دانشوار ہندوستان کے بارے میں پر امید ہوں‘ مایوسی کی باتیں‘ ملک کو خراب روشنی میں دکھانا دراصل ملک کے حوصلے کونقصان پہنچانابھی ہوتا ہے
مودی نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ”جب کوئی اچھاکام ہورہا ہو تو ”کالا ٹیکہ“ لگانے کی روایت ہے‘ اس لئے جب بہت ساری اچھی چیزیں ہورہی ہیں‘ کچھ لوگوں نے اس ”کالا ٹیکہ“کو لگانے کی ذمہ داری لی ہے“۔
ایک ایسے وقت میں ان کے ریمارکس منظرعام پر ائے ہیں جب برطانیہ کے حالیہ کے دوران راہول گاندھی کے دئے گئے بیان پر ایک سیاسی محاذ آرائی چل رہی ہے اور بی جے پی گاند ھی پر غیرملکی مداخلت کی مانگ کے ذریعہ غیر ملکی زمین پر ہندوستان کی شبہہ کو خراب کرنے کا مورد الزام ٹہرارہی ہے۔
مودی نے کہاکہ ہندوستان نے دنیا کو دیکھا کہ جمہوریت پر عمل کیسے کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ”جمہوریت او راس کے اداروں کی کامیابی سے کچھ لوگ چراغ پا ہیں اور اسی وجہہ سے وہ اسکو نشانہ بنارہے ہیں“۔
مودی نے کہاکہ اس طرح کے حملوں کے باوجود انہیں یقین ہے کہ ملک آگے بڑھے او راپنے مقاصد حاصل کریگا۔اپوزیشن کو نشانہ بناتے ہوئے مودی نے کہاکہ اسکامس پہلے سرخیوں میں رہا کرتے تھے مگر اب ان کے خلاف کام کاروائی کے ہاتھ ملانے والے ”بدعنوان“خبریں بنارہے ہیں۔
مودی نے کہاکہ دنیا کہہ رہی ہے کہ یہ ہندوستان کی لمحہ ہے اور یہ ملک میں وعدوں او رکارکردگی کی تبدیلی سے ممکن ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ تمام حکومت اپنی قابلیت کے مطابق کام کرتی ہیں اور اس کے مطابق نتائج بھی ملتے ہیں مگر ان کی حکومت نئے نتائج چاہتی ہے اور کام بھی منفرد سطح اوررفتار سے کیاجارہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ”آج ہندوستان دنیا کی تیزی کے ساتھ ترقی پذیر معیشت ہے‘ ہندوستان اسمارٹ فون ڈیٹا صارفین میں سرفہرست ہے‘ دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائیل مینو فیکچرر ہے اور تیسری سب سے بڑی ایکو سسٹم اسٹارٹ اپ ہے“۔
وزیراعظم نے کہاکہ دنیا کے سرکردہ ماہرین اقتصادیات‘ تجزیہ کار اور مفکرین ایک آواز میں کہہ رہے ہیں کہ یہ ہندوستان کاوقت ہے۔