ہندوستانی جمہوریت سیاہ دور سے گذر رہی ہے: سنجیوبھٹ

,

   

حیدرآباد: گجرات فسادات کے حوالہ سے سابق آئی پی ایس آفیسر سنجیو بھٹ جو 30سال پرانے ایک مقدمہ میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ انہو ں نے اپنے بیوی بچوں کے نام ایک جذباتی خط لکھا ہے۔ انہوں نے نے اپنے اہل خانہ اور حامیوں سے اظہار تشکر کیا اور وہیں ملک کے حالات پر تبصرہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی جمہوریت اس وقت اپنے سیاہ دور سے گذررہی ہے۔ سنجیو بھٹ نے اپنے اہل خانہ سے کہا کہ تم لوگ میرے فیصلوں کی سزا بھگت رہے ہو۔

واضح رہے کہ سنجیو بھٹ نے گودھرا سانحہ کو لے کر وزیر اعظم نریندر مودی پر الزام لگایا تھا۔ اگرچہ اس معاملہ میں مودی پر کوئی الزام ثابت نہیں ہوسکا اور وہ عدالت سے بری ہوگئے تاہم سنجیو بھٹ اپنے موقف پر قائم ہیں۔ انہوں نے اپنی بیوی سے معافی مانگتے ہوئے کہا کہ جس مکان کو تم نے بڑی محبت اور ناز سے بنایا تھا اس مکان کا ایک حصہ منہدم کردیا گیا او رمیں کچھ نہیں کرسکا لاچاری کے ساتھ دیکھتا رہا۔“ انہوں نے اپنے خط کے اخیر میں اپنے حامیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ آپ سبھی نے مجھے اچھا بننے کیلئے کیلئے حوصلہ افزائی کی۔“