ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والا پاکستانی رینجر گرفتار

   

سری گنگا نگر : پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہند-پاک سرحد پر کشیدگی کے درمیان بی ایس ایف نے راجستھان کے سری گنگا نگر بین الاقوامی سرحد پر ہندوستانی سرحد میں داخل ہونے والے پاکستانی رینجر کے سپاہی کو پکڑ لیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستانی رینجر بین الاقوامی سرحد عبور کر کے ہندوستانی سرحد میں داخل ہو رہا تھا۔ تب بی ایس ایف جوانوں نے اسے پکڑ لیا۔ اس واقعہ کے بعد سرحد پر سکیورٹی سخت کر دی گئی ۔ بی ایس ایف کے جوان پاکستان کی سرحد سے کسی بھی صورت حال کا منہ توڑ جواب دینے تیار ہیں۔ گرفتار پاکستانی رینجر پاکستان کے شہر بہاولپور کا باشندہ ہے اور اس سے مکمل پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔