ہندوستانی طلباء کیلئے آسٹریلیائی مائتری اسکالرشپس

   

نئی دہلی ۔ آسٹریلیا کے شہر ملبورن میں حالیہ دنوں دورہ پر آئے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور آسٹریلیا کی وزیر برائے خواتین و امور خارجہ میریس پین کی ملاقات بے حد سود مند ثابت ہوئی ہے جس کے بعد آسٹریلیا نے تین مائتری (دوستی) انیشٹیو کا اعلان کیا ہے جس کے ذریعہ دونوں ممالک کے درمیان دو رخی تعاون، مفاہمت اور تبادلے عمل میں آئیں گے۔ 11.2 ملین ڈالرس مالیت کے اسکالر شپس پروگرام کے ذریعہ ہندوستانی طلبہ آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرسکیں گے جس کے ذریعہ آسٹریلیا کے نظام تعلیم کو منظر عام پر لانے میں مدد ملے گی۔ خصوصی طور پر سائنس، ٹکنالوجی، انجینئرنگ، ریاضی اور صحت کے شعبہ جات پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ ہندوستان میں موجود آسٹریلیائی ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں یہ بات کہی گئی۔