مظفر آباد: نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے ہندوستانی سپریم کورٹ کا فیصلہ جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کشمیر کے رہائشیوں کو ہم پاکستانی شہری سمجھتے ہیں۔ اپنے شہریوں کے حقوق کی پامالی کسی صورت نہیں ہونیدیں گے۔انہوں نے کہا کہ جہاں کارروائی کی ضرورت ہوئی کریں گے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے کوجوتے کی نوک پررکھتے ہیں۔ کوئی بھی عدالت کشمیریوں کے مستقبل کافیصلہ نہیں کرسکتی۔ کشمیر ہندوستان کاتھا ہے اور نہ ہی رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اپنی حد میں رہے، اسے کراس نہ کرے۔ جلد اسلام آباد میں دوبارہ اجلاس ہوگا۔ تحریک کوکیسے جلابخشنی ہے کیسے بڑھاوا دینا ہے، اس پر بات چیت ہوگی۔ وزارت خارجہ اورہمارے مشن متحرک نظرآئیں گے۔ ہندوستانی سپریم کورٹ کے فیصلے سے لوگ مایوس نہ ہوں۔ نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے کسی بھی قسم کا یک طرفہ اقدام پاکستان کو کسی صورت قابل قبول نہیں ہوگا۔ ہندوستانی سپریم کورٹ نے زمینی حقائق کو نظر انداز کیا ہے۔ ہندوستانی عدالت کا فیصلہ غیر قانونی، غیر منصفانہ اور کشمیر پر سیاسی عزائم پر مبنی ہے۔