ہندوستانی عورتوں میں شراب کی چاہت میں اضافہ

   

نئی دہلی ۔ 3ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں گذرتے وقت کے ساتھ ساتھ شراب پینے والی عورتوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے ۔ ایک نئے سروے میں انکشاف ہوا کہ دہلی میں صنفِ نازک میں شراب کی کھپت کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے ۔ 18 سال تا 70 سال کے درمیان عمر والی لڑکیوں اور خواتین سے دہلی میں اُن کی عادات و اطوار کے بارے میں معلومات حاصل کی گئی ۔ ہندوستان پہلے سے ہی دنیا میں سب سے زیادہ الکحل استعمال کرنے والا ملک ہے اور اب اس معاملے میں خواتین کی تعداد بھی بڑھتی جارہی ہے جو بلاشبہ تشویشناک ہے ۔ روایتی طورپر عورتیں شراب سے دور ہی رہتی ہیں لیکن اب یہ رجحان بدل رہاہے ۔