ہندوستانی فوج کے خلاف لڑنے کشمیریوں کو پاکستان میں تربیت دی گئی : پرویز مشرف

   

٭ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف ایک ویڈیو میں یہ اعتراف کیا ہیکہ کشمیریوں کو ہندوستانی فوج کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان میں تربیت دی گئی۔ ویڈیو پر کوئی تاریخ درج نہیں ہے۔ مشرف نے کہا کہ وہ کشمیریوں کو مجاہدین تصور کرتے ہیں جو ہندوستانی فوج کے خلاف لڑیں گے جن میں مختلف دہشت گرد تنظیمیں شامل ہیں جیسا لشکرطیبہ وغیرہ ۔ وہ ہمارے ہیروز ہیں۔ ویڈیو میں انہوں نے کہا کہ مجاہدین کو دنیا بھر سے جمع کرکے انہیں تربیت دی گئی ہے۔ پرویز مشرف نے یہ بھی کہاکہ اسامہ بن لادن اور جلال الدین حقانی جیسے دہشت گرد پاکستانی ہیروز سمجھے جاتے ہیں۔ اس وقت ماحول الگ تھا لیکن اب ماحول مختلف ہے۔ ہیروز ویلن بن چکے ہیں۔