ہندوستانی فوج کے نئے سربراہ کا بیان غیر ذمہ دارانہ : پاکستان

   

اسلام آباد ۔ 2 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے ہندوستان کے نئے فوجی سربراہ جنرل منوج مکند نروانے کے اس بیان کو مستردکردیا جہاں انہوںنے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر ہندوستان کو حملہ کرنے کا حق ہے۔ پاکستان نے فوجی سربراہ کے بیان کو غیرذمہ دارانہ قرار دیا۔ یاد رہیکہ اپنے عہدہ پر فائز ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد فوجی سربراہ نے کہا تھا کہ دہشت گردی کے ذرائع کو ختم کرنے کیلئے ہندوستان حملہ کا حق محفوظ رکھتا ہے اور یہ بھی کہا کہ ملک میں سرحد پار دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے نیا میکانزم کارکرد ہوچکا ہے۔ اگر پاکستان نے اپنی سرپرستی میں دہشت گردانہ کارروائیوں کو نہیں روکا تو ہندوستان دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر جیسا کہ بالاکوٹ میں کیا گیا تھا، حملہ کرنے کا اختیار رکھتا ہے۔