ہندوستانی مسافرین کو 23جون سے داخلہ کی مشروط اجازت

   

متحدہ عرب امارات میں مزید 3ملکوں کے مسافروں کے داخلے پر پابندی

دبئی: امارات کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی اور نیشنل ایمرجنسی کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے پیر 21 جون سے تین ملکوں نیمبیا، سیر الیون اور لائیبریا سے آنے والی تمام مقامی اور بین الاقوامی پروازوں پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وام کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ سفری پابندی کا اطلاق ٹرانزٹ مسافروں پر بھی ہوگا تاہم امارات کے راستے ان ممالک کو جانے والی پروازیں اس سے مستثنی ہیں۔امارات میں حکام نے یہ بھی کہا کہ نمبیا، سیر الیون اور لائیبریا سے دوسرے ممالک کے ذریعے امارات آنے والے مسافروں کے لیے ضروری ہو گا کہ وہ دوسرے ممالک میں 14 دن قیام کر چکے ہوں۔بیان میں کہا گیا کہ ان ملکوں کے درمیان کارگو پروازیں معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 23 جون سے جنوبی افریقہ، نائیجیریا اور انڈیا سے تعلق رکھنے والے مسافروں کو امارت میں آنے کی مشروط اجازت دی ہے۔