ہندوستانی ٹیم کے قرنطینہ کا آغاز

   

ممبئی ۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ (ڈبلیو ٹی سی) کے فائنل اور انگلینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی ٹسٹ سیریز کے لئے انگلینڈ کے دورے پر جانے والی ہندوستانی ٹیم کے لئے لازمی قرنطینہ کی مدت جمعہ کو یہاں شروع ہو گئی ہے ۔ ممبئی اور اس کے آس پاس رہنے والے کھلاڑیوں کے چھوڑکر ٹسٹ ٹیم کے باقی تمام ارکان قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔ وہیں پہلے سے ممبئی میں مقیم ارکان 24 مئی کو قرنطینہ شروع کریں گے ۔بی سی سی آئی کی جانب سے چارٹر پروازوں کے ذریعہ ملک کے مختلف حصوں سے آنے والے کھلاڑیوں کو ممبئی لایا گیا ہے ۔ تمام کھلاڑی اب12 دن تک قرنطینہ میں رہیں گے اور2 جون کو انگلینڈ کے لئے روانہ ہوں گے ۔ ٹیم کے تمام ارکان روانگی سے قبل کورونا ٹسٹ کروائیں گے ۔