سڈنی ۔ونڈے سیریز میں یکے بعد دیگرے دو مقابلوں کے بعد ہندوستانی ٹیم نے آسٹریلیا میں تیسرے ونڈے میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد پیچھے موڑ نہیں دیکھا اور ٹی20 کے ابتدائی دومقابلوں میں اس نے فتوحات کے ذریعہ سیریز پر قبضہ کرلیا ہے اور اب کل یہاں کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میںکامیابی کیلئے کوشاں ہے۔ ہندوستانی ٹیم نے ابتدائی مقابلے میں آسٹریلیا کو نشانے کے تعاقب سے باز رکھا تھا جبکہ اتوار کو منعقدہ مقابلے میں اس نے 195 رنز کا نشانہ سنسنی خیز انداز میں حاصل کرلیا تھا جس میں ہارک پانڈیا کی آخری اوور میں بیٹنگ نے انہیں دھونی کے بعد نیا فینشر کا خطاب دینا شروع کردیا ہے ۔