نئی دہلی: ہندوستان اور سری لنکا کے فوجی حکام نے باہمی دلچسپی اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔فوج کے ترجمان نے جمعہ کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں یہ اطلاع دی۔ ترجمان نے کہا، “فوج کے چیف جنرل اپیندر دویدی نے سری لنکا کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل شاویندر سلوا کے ساتھ ٹیلی کال پر گفتگو کی اور دونوں فوجوں کے درمیان جاری فوجی مشق ‘میتر شکتی 2024’ سمیت ہندوستان اور سری لنکا کے مابین دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا”۔
سکم کے گورنرماتھر کی دھنکھڑ سے ملاقات
نئی دہلی: سکم کے گورنر اوم پرکاش ماتھر نے آج یہاں نائب صدرجمہوریہ جگدیپ دھنکھڑسے ملاقات کی۔ نائب صدر جمہوریہ نے یہ جانکاری سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر دی۔ماتھر نے نائب صدرجمہوریہ دھنکھڑ سے ملاقات کی۔