نئی دہلی۔ہندوستان او رپاکستان نے جمعرات کے روز سال بھر کے لئے سکھوں کے مقدس مقام کو عقیدت مندوں کے جانے کے لئے سہولتیں اور کام کو پورا کرنے کے لئے کرتاپور کواریڈار معاہدہ کیا ہے
India and Pakistan sign an agreement to operationalise the Kartarpur corridor. pic.twitter.com/QHRE1RYwru
— ANI (@ANI) October 24, 2019
۔یہ معاہدہ سکھ مذہب کے بانی گرونانک دیو کی 550ویں کی سالگرہ جو اگلے ماہ ہونے والا ہے اس سے قبل افتتاح کے لئے راہ ہموار کرنے کے لئے مذکورہ معاہدہ کیا گیا ہے۔
کرتا پور کواریڈار مقام صفر پر معاہدہ طئے پایا ہے‘ جو بین الاقوامی سرحد ڈیر ا بابا نانک ہے۔
مذکورہ ں سفر کے فری ویزا ہوگا او رعقیدت مند تنہا یا گروپ کی شکل میں جاسکیں گے۔
معاہدے کے تحت حکومت ہند دس دن قبل عقیدت مندوں کی فہرست پاکستانی انتظامیہ کو ارسال کرے اور سفر سے چار دن قبل عقیدت مدوں کو مسیج یا ای میل کے ذریعہ جانکاری دی جائے گی۔
مذکورہ 4.2کیلومیٹر طویل کواریڈار جس کی شروعات ہندوستان کی طرف ڈیرا بابا بانک علاقے سے جو پنجاب کے گروداس پور ضلع سے ہوئی ہے کی تکمیل31اکٹوبر کے روز گرو نانک دیو کی 550ویں سالگرہ سے ایک ہفتہ قبل ہوگی۔
مذکورہ کواریڈار کا افتتاح 9نومبر کے روز ہندوستان کے وزراء اعظم نریندر مودی اور عمران خان بالترتیب کریں گے۔
سکھوں کے اس مقدس مقام کے لئے یومیہ 5ہزار لوگوں کو منظوری ملے گی۔ مذکورہ کرتا پور صاحب گرودوارہ پاکستان کے صوبہ پنچاب کے ضلع ناروال میں ڈیرا بابانک کی سرحد کے قریب 4.5کیلومیٹر پرواقعہ ہے