ہندوستان ایک ہے ،یہاں ایک ہی آئین چلے گا: یوگی

   

رائے بریلی۔ 27 اگسٹ ۔( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ ہندوستان ایک ہے اور یہاں صرف ایک ہی آئین چلے گا۔ملک کے تئیں ناپاک عزائم رکھنے والوں کے منصوبوں کو بی جے پی کبھی پورا نہیں ہونے دے گی۔یوگی منگل کو مجاہد آزادی شہید رانا بینی مادھو کی جینتی کے موقع پر منعقد پروگرام میں شرکت کرنے آئے تھے ۔ انہوں نے رانا بینی مادھو کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھاتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیروز گاندھی کالج کے آڈیٹوریم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک ہندوستان۔عظیم ہندوستان کے مفروضے پر آگے بڑھ رہا ہے ۔انہوں نے کانگریس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک ہی خاندان کے گناہوں کو کب تک جھیلتا رہے گا۔کانگریس نہیں چاہتی ہے کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل370 ہٹایا جائے ۔اس موقع پر انہوں نے اپنی حکومت کی حصولیابیوں کا تفصیل سے ذکر کیا۔