ہندوستان بھر میں مرکیوری عروج پر

,

   

یوپی میں ہامیر پور‘ پریاگ راج 44.2ڈگری سلسیس پر سب سے گرم
نئی دہلی۔ملک کے بیشتر حصوں میں منگل کے روز درجہ حررات 40سے 44ڈگری سلسیس کے درمیان میں رہنے کے ساتھ گرمی کی شدت بے لگاہوگئی ہے‘ اسی کے ساتھ اترپردیش کے ہامیر پور اورپریا گ راج میں 44.2ڈگری سلسیس گرمی درج کی گئی ہے۔

دہلی کے پرائمری موسمیاتی اسٹیشن مذکورہ صفدر جنگ آبزرویٹری نے زیادہ سے زیادہ درجہ حررات 40.4ڈگری سلسیس درج کیا‘ جو معمول سے چار ڈگر ی زیادہ ہے۔ لگاتا ر یہ چوتھا دن ہے جب یہاں پر درجہ حررات 40ڈگری سے زیادہ درج کی گئی ہے۔

مذکورہ پوسا اورپیتا مبرا علاقے میں بالترتیب 41.6ڈگری اور 41.9ڈگری درجہ حررات درج کی گئی ہے۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ چہارشنبہ کے ر وز بادلوں اور ہلکی بار ش سے کچھ راحت متوقع ہے۔پٹنہ‘ بنکا جاموئی‘ نواڈا‘ ارونگ آباد ساؤ پاپوء اور بہار کے دیگر اضلاعوں میں منگل کے روز اگلے دو دنوں کے لئے محکمہ میٹرولوجیکل نے شدید گرامی کے حوالے ایک متنبہ کرتے ہوئے ”اورنیج الرٹ“ جاری کیاہے۔

لکھنو میں زیادہ سے زیادہ درج حررات 41.3ڈگری اور کم سے کم 24.5ڈگری درجہ حررات درج کی ہے۔صحرائے راجستھان میں چترو گڑھ میں 43.2ڈگری کے بعد کوٹا میں 42.8بانسواڑہ میں 42.7ڈگری‘پھلوڈی میں 42.2ڈگری‘ ڈھول پور میں 42ڈگری‘

الوار او رسائی مادھو پور میں 41.7ڈگری‘ ٹونک میں 41.6ڈگری چورو اورپیلانی میں 41.4ڈگری بارمیر میں 41.2ڈگری‘ جئے پور میں 40ڈگری درج حررات درج کی گئی ہے۔مشہورسیاحتی علاقے شملہ‘ منالی‘ دھرم شالہ اور نارکانڈا میں بالترتیب 25.4ڈگری 21ڈگری 28.2ڈگری اور 19.2ڈگری درج کیاگیا ہے۔