ہندوستان بھر میں پچھلے چار دنوں کے اندر تین مرتبہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ

,

   

نئی دہلی۔ ملک بھر میں ایک دن کے وقفے کے بعد جمعہ کے روز پھر ایک مرتبہ پٹرول او رڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں قومی درالحکومت کے اندر80پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔

مذکورہ پٹرول اورڈیزل آج کی تاریخ میں فی لیٹر 97.81اور89.07روپئے فی لیٹر بالترتیب فروخت کیاگیاہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت میں 84پیسوں کا اضافہ ہوہے اور اس یہ 112.51روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیا اور85پیسوں کے اضافہ کے بعد ڈیزل96.07روپئے فی لیٹر فروخت کیاگیاہے۔

چینائی میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں فی لیٹر 76پیسے فی کس تک کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول 103.67روپئے فی لیٹر او رڈیزل 93.71روپئے فی لیٹر چینائی میں فروخت کیاجارہا ہے۔

کلکتہ میں 84پیسوں کے اضافہ کے ساتھ پٹرول فی لیٹر106.34روپئے اورڈیزل 84پیسوں کے اضافہ کے ساتھ91.41روپئے فی لیٹر فروخت کیاجارہا ہے۔ ایک ماہ تک توقف کے بعد پچھلے چار دنوں میں تین مرتبہ یہ اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔

پٹرول اورڈیزل کی قیمتیں منگل او رچہارشنبہ کے روز 80پیسے فی لیٹر اضافہ ہوئی ہیں۔

اس سے قبل جمعرات کے روز مذکورہ تیل کی کمپنیوں میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیاتھا‘ مذکورہ اندرا پرست گیس لمیٹیڈ(ائی جی ایل) نے سی این جی پر فی کیلوگرام 1روپئے کا اضافہ کیاتھا۔دہلی میں ایک کے جی سی این جی کی قیمت 59.01روپئے تک پہنچ گئی ہے۔ اس ائی جی ایل نے پائپ کے ذریعہ سربراہ کی جانے والی گھریلو پکوان گیس جمعرات کے روز سے فی ایس سی ایم ایک روپئے کااضافہ کیاہے۔