ہندوستان سب کا ہے، یہ ملک کسی کی جاگیر نہیں: کانگریس رکن پارلیمنٹ ادھیر رنجن چودھری

,

   

نئی دہلی: مودی حکومت کے ذریعہ پورے ملک میں این آرسی نافذ کرنے کے اعلان پر کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی مسلمانوں کو ملک سے بھگانا چاہتی ہے اور ہندووں کو بسنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان کو بھگانے کی ان میں ہمت نہیں ہے۔ مسلمان ہمارے ملک کے شہری ہیں۔بھاگیں گے کیوں؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان سب کیلئے ہے۔ہندو کیلئے بھی اور مسلمان کیلئے بھی ہے۔

گنگا جمنا تہذیب کا ہندوستان ہے۔ رنجن چودھری نے بتایا کہ سب کے تعاون سے ہندوستان انگریزوں کی غلامی سے آزاد ہوا ہے۔ واضح رہے کہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے پچھلے دنوں کہا تھا کہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کیا جائے گا اور جن کے این آر سی میں شامل نہیں ہیں انہیں شہریت دی جائے گی۔ امیت شاہ کے بیان میں جن لوگوں کو شہریت دینے کی بات کی گئی تھی ان میں مسلمان شامل نہیں تھے۔