ہندوستان سوپر ایمرجنسی سے گذر رہا ہے : ممتا بنرجی

   

نئی دہلی ۔25 جون ۔( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال کی چیف منسٹر ممتا بنرجی نے بی جے پی کی سخت مذمت کرتے ہوئے منگل کو کہا کہ ملک میں آج اگرچہ 1975 ء میں ایمرجنسی کے نفاذ کی سالانہ یاد منائی جارہی ہے لیکن ملک گزشتہ پانچ سال ’سوپر ایمرجنسی ‘ سے گذر رہا ہے۔ 1975 ء میں اس وقت کی وزیراعظم اندرا گاندھی آج ہی کے روز ایمرجنسی نافذ کی تھیں جو 21 مارچ 1977 ء تک جاری رہی تھی ۔ ممتا بنرجی نے ٹوئٹر پر لکھا کہ ’’1975 ء میں ایمرجنسی کے نفاذ کی آج سالانہ یاد منائی جارہی ہے لیکن گزشتہ پانچ سال سے ملک سوپر ایمرجنسی سے گذر رہا ہے ۔ ہمیں اپنی تاریخ سے سیکھنا ہوگا اور ملک میں جمہوری اداروں کے تحفظ وسلامتی کیلئے لڑنا ہوگا ‘‘ ۔