ہندوستان فلسطین بن جائے گا : محبوبہ مفتی

   

سری نگر،10 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے قومی شاہراہ پر سیول ٹریفک پر ہفتے میں دو دن کی پابندی کے ردعمل میں کہا ہے کہ اگر حکومت ہند، جموں کشمیر کو اسرائیل اور فلسطین کے رشتے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اس کو فلسطین جیسے حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے ۔ پی ڈی پی کی طرف سے چہارشنبہ کے روز پانتھ چوک کے نزدیک قومی شاہراہ پر پابندی کے متعلق سرکاری فیصلے کے خلاف منعقدہ احتجاج کے حاشیہ پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا ‘میں سمجھتی ہوں کہ یہ کوئی فلسطین اور اسرائیل کا رشتہ نہیں ہے ۔ اگر حکومت ہند، جموں کشمیر کو اسرائیل اور فلسطین کے رشتے میں تبدیل کرنا چاہتی ہے تو اس کو فلسطین جیسے حالات کے لئے بھی تیار رہنا چاہئے ‘۔ انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر پابندی جموں کشمیر کے لوگوں کو دبانے کیلئے عائد کی گئی ہے ، یہ پابندی یہاں کی معیشت پر حملہ ہے اور یہاں کے لوگوں کے بنیادی حقوق پر بھی حملہ ہے ۔ محبوبہ نے کہا ‘میں نے لوگوں سے کہا ہے کہ وہ سڑک پر اپنی گاڑیاں چلا کر اس حکم نامے کی خلاف ورزی کریں پھر میں دیکھتی ہوں کہ کون کیا کرے گا’۔