ہندوستان میں اومیکران کی تعداد 961تک پہنچ گئی ہے۔

,

   

نئی دہلی۔ مرکزی وزرات صحت نے جمعرات کے روز اپنے پیش کردہ تفصیلات میں بتایا ہے کہ پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان میں کویڈ19کے13154نئے معاملات اور268اموات درج ہوئے ہیں۔

ملک میں کویڈ کی وبائی قسم اومیکران کے معاملات کی تعداد 961تک پہنچ گئی ہے جس میں سب سے زیادہ دہلی (263)اور مہارشٹرا (252)۔ اس کے ساتھ کویڈ کی جملہ معاملات کی تعداد34,882,040ہوگئی ہے وہیں اموات 4,80,860ہوگئی ہے۔

مذکورہ وزرات نے جانکاری دی ہے کہ ملک میں جملہ فعال معاملات کا موقف82,402کی حساب سے 0.24فیصد ہے۔

پچھلے 24گھنٹو ں میں زیادہ سے زیادہ صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد7,486ہے‘ جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی جملہ تعداد3,42,58,778تک پہنچ گئی ہے۔

ملک میں صحت یابی کی شرح کا موقف98.38ہے۔ ہفتہ واری ملک کی مثبت شرح0.76فیصد ہے جو پچھلے 46دنوں میں ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ ملک میں اب تک کویڈ 19کی67.64کروڑ افراد کی جانچ کی گئی ہے۔