نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت نے منگل کے روز کہاکہ ملک بھر کی 12ریاستوں او ریو ٹیز سے کرونا وائرس کی اومیکران قسم کے200معاملات کی اب تک نشاندہی کی گئی ہے جس میں سے 77مریض صحت یاب یاپھر منتقل ہوئے ہیں۔
مہارشٹرا اور دہلی میں اومیکران کی فی کس54معاملات درج ہوئے ہیں‘وہیں تلنگانہ میں 20‘ کرناٹک میں 19راجستھان 18‘ کیرالا 18اور گجرات میں 14معاملات درج ہوئے ہیں۔
منگل کے روز اپنی پیش کردہ تفصیلات میں وزرات نے یہ بھی کہاکہ ہندوستان میں 5326کرونا وائرس کے نئے معاملات درج ہوئے ہیں جو581دنوں میں سب سے کم ہیں جس کے بعد ملک میں وباء سے متاثر ہونے والوں کی جملہ تعداد 3,47,52,164تک پہنچ گئی ہے‘ وہیں 574دنوں میں سے سب کم فعال معاملات گھٹ کر 79,097ہوئی ہے۔
تازہ جانکاری کے مطابق 453اموات کے ساتھ مرنے والوں کی جملہ تعداد 4,78,007ہوگئی ہے۔ کرونا وائرس کے نئے یومیہ معاملات 54دنوں میں اب تک سب سے کم 15,000سے کم درج ہوئے ہیں۔
وزرات نے کہاکہ مذکورہ فعال معاملات میں 79,097معاملات میں کمی وباء کی جملہ کی شرح0.23فیصد رہی ہے‘ سال2020میں مارچ سے یہ سب سے کم ہے‘ وہیں مذکورہ قومی کویڈ19کی صحت یابی کی شرح میں مزید بہتری 98.40فیصد رہی ہے‘ جو مارچ2020سے اب تک سب سے زیادہ ہے۔
پچھلے24گھنٹوں کے دوران کویڈ19کے فعال معاملات میں 3170معاملات کی کمی دیکھی گئی ہے۔
یومیہ مثبت شرح 0.53فیصد درج ہوئی ہے۔
پچھلے 78دنوں میں یہ دو فیصد سے کم ہے۔ مذکورہ ہفتہ واری مثبت شرح 0.59فیصد تک درج کی گئی ہے۔ وزرات کے بموجب پچھلے تین دنوں میں یہ ایک فیصد سے کم ہے۔