ہندوستان میں خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر میں بھاری کمی

   

ریاض : ہندوستانی مرکزی بینک ریزرو بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر جو 2016 – 17میں مجموعی رقم کے پچاس فیصد سے بھی زیادہ تھیں، 2021-22 میں کم ہو کر صرف تیس فیصد رہ گئیں۔ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی طرف سے جاری کردہ ترسیلات زر سروے برائے 2020-21کے مطابق پہلے ہندو ستان کو سب سے زیادہ غیر ملکی ترسیلات زر متحدہ عرب امارات سے آتی تھیں لیکن اب امریکہ نے اس خلیجی ملک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ سروے کے مطابق 2021-22 میں ہندوستان کی مجموعی ترسیلات زر کا 23 فیصد حصہ امریکہ سے آیا جبکہ متحدہ عرب امارات کا حصہ صرف 17 فیصد رہا۔اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہندوس تان میں خلیجی ملکوں سے جو ترسیلات زر آتی تھیں، ان میں سے سب سے زیادہ جنوبی ریاستوں کیرالا، تامل ناڈو اور کرناٹک میں آتی تھیں لیکن 2016 -17کے مقابلے 2020-21 میں ان تینوں یونین ریاستوں کے لیے ترسیلات زر کی آمد تقریباً نصف سے بھی کم ہو گئی۔