ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں کے دوران 16,051نئے کویڈ 19 کے معاملات اور206اموات درج

,

   

نئی دہلی۔وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے پیر کے روز اس بات کی جانکاری دی کہ پچھلے24گھنٹوں میں ہندوستان میں کویڈ 19کے 16051معاملات اور206اموات درج کئے گئے ہیں۔

تازہ اموات میں کیرالا کے اندر ریاستی محکمہ صحت کی تفصیلات کے مطابق 92اموات درج ہوئے ہیں۔اسی کے ساتھ کویڈ19کے جملہ معاملات ملک میں 4,28,38,524تک پہنچ گئے ہیں جس میں جملہ فعال معاملات کی تعداد2,02,131ہے۔

جملہ معاملات پر فعال معاملات کی شرح 0.47فیصد ہے۔ وزرات نے جانکاری دی ہے کہ 37,901کویڈ کی وباء سے صحت یاب پچھلے 24گھنٹوں میں ہوئے ہیں جس کے بعد جملہ صحت یاب لوگوں کی تعداد 4,21,24,284ہیں۔

صحت یابی کی موجودہ شرح 98.33فیصد ہے۔ ایک دن میں ہونے والی 206اموات نے ہندوستان میں اب تک کویڈ سے مرنے والوں کی تعداد 5,12,109تک پہنچا دی ہے۔

پچھلے24گھنٹوں میں 8,31,087نمونوں کی جانچ کی گئی ہے اور یومیہ مثبت شرح اس میں 1.93محسوس کی گئی ہے۔وزرات کے مطابق اب تک ملک میں کویڈ ٹیکہ مہم کے تحت 175.46کروڑخوراکیں پہنچائی گئی ہیں۔