ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 12830معاملات اور446اموات درج

,

   

نئی دہلی۔مرکزی وزرات صحت نے اتوار کے روز جانکاری دی ہے کہ ہندوستان میں پچھلے 24گھنٹوں میں کویڈ19کے 12830نئے معاملات اور446اموات درج ہوئے ہیں۔ پچھلے 24گھنٹوں میں درج 12830نئے معاملات اور446اموات میں کیرالا سے 7427نئے معاملات اور62اموات درج ہوئے ہیں۔

وزرات کے مطابق ہندوستان میں فعال معاملات کاموقف1,59,272ہے جو پچھلے247دنوں میں سب سے کم ہے۔ مذکورہ فعال معاملات جملہ معاملات سے ایک فیصد کم یعنی 0.46فیصد مارچ2020کے بعد سے اب تک سب سے کم ہیں۔

پچھلے سال مارچ میں وباء کے منظرعام پر آنے کے بعد سے اب تک ملک میں منفی معاملات کی جملہ تعداد 3,42,73,300تک پہنچ گئی ہے۔

پچھلے24گھنٹوں میں صحت یابی کے14,667معاملات کے ساتھ یہ تعداد بھی 3,36,55,842تک پہنچ گئی ہے اسی کے ساتھ صحت یابی کی شرح 98.20فیصد ہے۔

ملک میں کویڈ19سے ہونے والی اموات کی جملہ تعداد4,58,186ہے۔پچھلے 27دنوں سے یومیہ مثبت شرح 2فیصد سے کم یعنی1.13فیصد ہے۔ وہیں ہفتہ واری مثبت شرح 1.18فیصد جو 37دنوں سے دو فیصد سے کم بدستور برقرار ہے۔

انڈین کونسل برائے میڈیکل ریسرچ(ائی سی ایم آر) کے بموجب اب تک کویڈ19کے 60.83کروڑ سے زائد(60,83,19,915) نمونوں کی جانچ کی گئی ہے۔

ان میں سے 11,35,142نمونوں ہفتہ کے روز جمع کئے گئے تھے۔ ملک بھر میں جاری کویڈ19ٹیکہ مہم کے تحت 106.14کروڑ ٹیکہ کی خوارکیں اب تک لگائی گئی ہیں۔