اموات میں 964کے اضافہ کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد1,06,490تک پہنچ گئی ہے
نئی دہلی۔ وزیر صحت اور خاندانی بہبود(ایم او ایچ ایف ڈبلیو) پچھلے 24گھنٹوں میں نئے70,496معاملات درج ہونے اور964اموات کی جانکاری ملنے کے بعد ہندوستان میں جمعہ کے روز کویڈ19سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 69,02,152تک پہنچ گئی ہے۔
ایم ااوایچ ایف ڈبلیو کے بموجب اس میں 8,93,592سرگرم معاملات شامل ہیں‘ جبکہ59,26,070صحت یاب‘ دواخانہ سے ڈسچارج او رمہاجر معاملات ہیں
COVID-19 Testing Update. For more details visit: https://t.co/dI1pqvXAsZ @MoHFW_INDIA @DeptHealthRes #ICMRFIGHTSCOVID19 #IndiaFightsCOVID19 #CoronaUpdatesInIndia #COVID19 pic.twitter.com/G4v7Xs1hy7
— ICMR (@ICMRDELHI) October 9, 2020
اموات میں 964کے اضافہ کے بعد مرنے والوں کی جملہ تعداد1,06,490تک پہنچ گئی ہے۔ مہارشٹرا عالمی وباء کے 2,42,438سرگرم معاملات‘12,12,06صحت یاب ہونے اور ڈسچارج ہونے والے معاملات اور39430اموات کے ساتھ سب سے زیادہ متاثرہ ریاست میں ہنوز برقرار ہے۔
کرناٹک میں 1,17,162سرگرم معاملات کے ساتھ فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ وہیں ریاست میں 5,52,519مریض صحت یاب ہوئے ہیں‘ اور مذکورہ وباء سے مرنے والوں کی جملہ تعداد9675اب تک فوت ہوئی ہے۔
کیرالا بھی 96,66سرگرم معاملات کے ساتھ زیادہ متاثرہ ریاست بنی ہوئی ہے۔ تاہم ریاست میں صحت یاب ہونے والے جملہ مریض1,67,256ہے اور مرنے والوں کی تعداد930ہے۔
آندھرا پردیش میں 48.661سرگرم معاملات ہیں وہیں صحت یاب ہونیو الے مریضوں کی تعداد6,84,930ہوگئی ہے۔
اس کے علاوہ ریاست میں کویڈ سے اب تک6128 جانبر نہ ہوسکے ہیں۔قومی راجدھانی میں اب تک کویڈ19کے 2,72,948مریض صحت یاب ہوئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد5653 تک پہنچ گئی ہے۔
فی الحال دہلی میں 22,232سرگرم کویڈ کے معاملات ہیں۔ درایں اثناء وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں بحالی کے معاملات پچھلے تین ہفتوں سے تازہ درج معاملات سے زیادہ ہے۔۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ”نئے معاملات پچھلے تین ہفتوں کے دوران درج ہونا کافی کم ہوئے ہیں“
India on a steady trajectory of continuously declining Active Cases.
Active caseload below 9 lakh for the first time after a month.
India registered 8.93 lakh active cases today after registering 8.97 lakh on 9th September.https://t.co/tkUI821ZfI pic.twitter.com/zVLlNnoncP
— Ministry of Health (@MoHFW_INDIA) October 9, 2020