ہندوستان میں کرونا وائرس کی وجہہ سے لاک ڈاؤن‘ چہارشنبہ سے کوئی گھریلو کمرشل اڑان نہیں ہوگی

,

   

مرکز نے ان لوگوں کو قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے جو31مار چ تک لاگو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کریں گے‘ جس کا مقصد عالمی وباء سے مقابلہ کرنا ہے

نئی دہلی۔ پیر کے روز ہندوستان میں کرونا وائرس کی وباء سے متاثر ہونے والی کی تعداد 415تک پہنچ گئی جس کے ساتھ مرکز نے ان لوگوں کو قانونی کاروائی کا انتباہ دیا ہے جو31مار چ تک لاگو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کریں گے‘

جس کا مقصد عالمی وباء سے مقابلہ کرنا ہے۔

مذکورہ حکومت نے کہا ہے کہ اگر کوئی لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کا مرتکب پایاجاتا ہے تو اس کو یاتو ایک ہزار روپئے کا جرمانہ ادا کرنے پڑیگا یا پھر چھ ماہ کی قید میں اس کو بھیجا جائے گا۔

احتیاطی اقدامات کے طور پربین ریاستی حمل ونقل پر روک لگانے کے لئے چہارشنبہ کے روز سے تمام بین ملکی اڑانوں پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

قبل ازیں وزیراعظم نریندر مودی نے شہریوں پر زوردیاتھا کہ وہ ہر کسی کی بھلائی کو یقینی بنانے کے لئے لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل کریں۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں کہاکہ ”میں ریاستی حکومتوں پر بھی اس بات کا زوردیتا ہوں“۔

مذکورہ وزرات صحت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ممبئی میں ایک فلپائن کے شہری کی کرونا وائرس کی وباء سے نہیں بلکہ گردے ناکارہ ہونے کی وجہہ سے ہوئی ہے‘

یہ او ربات ہے کہ بعد میں مذکورہ مریض کرونا وائرس کی جانچ میں مثبت پایاگیا ہے۔

اب تک سات لوگوں کی موت کے بعد بڑھتے کرونا وائرس کے خطرے کو روکنے کے مقصد سے اٹھائے جانے والے اقدامات

مرکزی حکومت نے 22ریاستوں اور مرکز کے زیر اقتدار علاقوں کے 75اضلاعوں میں 31مارچ تک کا مکمل لاک ڈاؤن کا نفاذ عمل میں لایا ہے۔

دہلی‘ جھارکھنڈ‘ پنجاب‘ اور ناگالینڈمیں پوری ریاست میں لاک ڈاؤن کا اعلان کیاگیاہے۔

ضروری خدمات کو چھوڑ کر اسی طرح کے تحدیدات بہار‘ ہریانہ‘ اترپردیش اور مغربی بنگال کے مختلف اضلاعوں میں عائد کئے گئے ہیں