ہندوستان میں کورونا کے محض 1096 نئے کیسز، 81 اموات

   

نئی دہلی: مرکزی وزارت صحت کے مطابق ہندوستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1096 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، اس دوران 1447 مریضوں نے شفایابی حاصل کر لی جبکہ 81 کی جان چلی گئی۔ ملک بھر میں اب کورونا کے محض 13013 کیسز فعال رہ گئے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا کے کیسیس میں کمی کے پیش نظر قواعد میں نرمی کردی گئی ہے۔ مہاراشٹرا میں پابندیاں مکمل ختم ہوگئی ہے۔