ہندوستان میں کویڈ سے اب تک ایک دن میں سب سے زیادہ6148اموات

,

   

کویڈ کے معاملات میں بدستور تیسرے دن بھی ایک لاکھ سے کم 94,052تازہ معاملات کے ساتھ وائرس کے معاملات میں کمی دیکھائی دے رہی ہے۔


نئی دہلی۔ ہندوستان میں پچھلے24گھنٹوں میں 6148اموات درج ہوئے ہیں‘ پچھلے سال سے منظرعام پر ائے وباء کے بعد سب سے زیادہ معاملات درج ہوئے ہیں‘ جمعرات کے روز وزرات صحت او رخاندانی بہبود نے یہ جانکاری دی ہے۔

کویڈ کے معاملات میں بدستور تیسرے دن بھی ایک لاکھ سے کم 94,052تازہ معاملات کے ساتھ وائرس کے معاملات میں کمی دیکھائی دے رہی ہے۔ہندوستان میں پہلی مرتبہ سب سے زیادہ اموات 4529مئی21کے روز پیش ائے تھے‘ جو امریکہ اور برازیل دنوں میں 24گھنٹوں کے اندر ہوئے اموات کے آگے تھا۔

اسی سال جنوری 21کو یہ 4468اموات کے اندرج کے ساتھ امریکہ سے آگے نکل گیا اور 6اپریل2021کو 4211اموات کے ساتھ برزایل کوپیچھا چھوڑ دیاتھا۔ مئی14کے بعد ہندوستان میں ایک لاکھ سے زائد اموات درج کئے گئے تھے۔

جون8کے روز ہندوستان میں 86498معاملات‘ 2اپریل کے بعد سب سے کم نئے معاملات89129ملک میں درج کئے گئے تھے۔ ہندوستان میں کویڈ کی وجہہ سے اب تک کے جملہ معاملات2,91,83,121‘ فعال معاملات11,67,952اور اموات3,59,676ہیں۔

ہفتوں تک ہولناک دوسری لہر سے مقابلہ کرنے کے بعد پہلی مرتبہ17مئی کو تازہ معاملات ایک لاکھ سے کم درج ہوئے ہیں‘ کو مئی7کے روز 4,14,1188سب سے زیادہ معاملات کو چھونے کے بعد ہوا تھا۔

وزرات صحت کے مطابق پچھلے24گھنٹوں میں 1,51,367لوگ اسپتال سے ڈسچارج کئے گئے ہیں‘ جس کے بعد اسپتال سے ڈسچارج ہونے والے جملہ معاملات2,76,55,493تک ہوگئے ہیں۔

مذکورہ وزرات صحت نے کہاکہ ملک میں اب تک 24,27,26,693افراد کو ٹیکہ لگایاگیاہے‘ جس میں پچھلے24گھنٹوں میں جن 33,79,261لوگ بھی شامل ہیں جنھیں ٹیکہ لگایاگیاہے۔

انڈین کونسل میڈیکل ریسرچ کے بموجب37,21,98,253نمونوں کی 9جون تک کویڈ19کی جانچ کی گئی ہے جس میں سے چہارشنبہ کے روز حاصل20,04,690نمونے شامل ہیں۔